انصار برنی – Ansar Burney

 انصاربرنی

http://www.dostpakistan.pk/wp-content/uploads/2013/07/ansar-burney1.jpg
http://www.dostpakistan.pk/wp-content/uploads/2013/07/ansar-burney1.jpg

انصاربرنی

 

معروف قانون دان اور سماجی کارکن جناب انصار برنی صاحب اگست 1956 کو کراچی میں پیدا ہوئے
جامعہ کراچی سے بی اے ، ایک اے اور ایل ایل بی کی ڈگریز حاصل کیں ، جب کہہ پی ایچ ڈی فلاسفی کی اعزازی ڈگری سری لنکا سے پائی . طالب علمی كے زمانے ہی سے انصاف ، انسانی حقوق ، امن اور جمہوریت كے حامی اور فعال کارکن رہے ہیں

. انصار برنی کے یہ فلاحی کام مارشل لاء حکم کو پسند نہ آے اور انہیں 1977 میں ، آٹھ ماہ قید مشقت کی سزا دے کر جیل میں دال دیا . رہائی ملی تو چند ماہ بعد دوبارہ دو ماہ کے لئےکراچی جیل میں ڈَلا گیا . 1979 میں تیسری بار بھی انہیں 1 ماہ کی لئے سلاخوں كے پیچھے جانا پڑا .

اِس طرح سے کئی برس تک جیلوں کی صورتحال اور اس میں مقیّد قیدیوں کی حالت زار کا چشم دید مشاہدہ کرنے کا موقع مل گیا ،

انہوں نے قید خانے ہی میں یہ فیصلہ کر لیا کہ جب بھی رہائی ملی ، وہ بے گناہ اور مظلوم افراد کی نجات کی لیے کچھ نہ کچھ ضرور کرینگے

 

https://picasaweb.google.com/110191223628649355937/20160124#6243456685043765106
https://picasaweb.google.com/110191223628649355937/20160124#6243456685043765106

1980 میں انہوں نے انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل قایم کیا اور پِھر اس کے تحت ذیلی ادارے کیے جو قیدیوں کی قانونی امداد مہیا کرتی اور درحقیقت اغوا شدہ افراد کی بازیابی کی لئے بیورو اور انسداد دہشتگردی کے لئے ایک کمیشن تھی جو کہ غیر سرکاری اور قطعی طور پر غیر سیاسی ہے اور اِس کی رجسٹریشن امریکہ میں بھی ہو چکی ہے .

ان کی مسلسل اور بے باک کاوشوں سے اب تک بے شمار ایسے قیدی رہائی پا چکے ہیں جو پاکستان اور بیرون ملک جیلوں میں قید رہے ، ان میں سے بعض جیلوں میں ہی پیدا ہوۓ تھے اور سال چالیس ، چالیس سال بے قصور اور بے گناہ، سخت قیدو بند زندگی محض لاقانونیت کی وجہ سے گزر رہے تھے ، نیز بیس ہزار سے زائد گم شدہ اور اغواہ شدہ بچوں اور کو بھی بازیاب کرایا ، اِس حوالے سے انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا

٢٠٠٧ میں بننے والی نگران حکومت میں انصار برنی وزیر بھی راہ چکے ہیں ، اپنی وزارت کے دوران انہوں نے کئی ایسے فیصلے کیے ، جنہیں باز حلقوں کی جانب سے
سراہا بھی گیا جب کہ بعض کی طرف سے ہدف تنقید بنایا گیا .

https://pbs.twimg.com/media/CoYhYkyUkAAKpgT.jpg
https://pbs.twimg.com/media/CoYhYkyUkAAKpgT.jpg

 

انسانی حقوق کی لیے انصار برنی کی خدمت کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا اور کئی بین الاقوامی اعزازات بھی انکے حصے میں آے .
انہیں کئی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید سہنی پڑی شاید اِس کی وجہ یہ ہے کہ انصار برنی انسانی حقوق کے لیے کام کرتے وقت کسی کا صرف پاکستانی

ھونا ضروری خیال نہیں کرتے . قوم كے اِس سپوت نے گزشتہ 3 دہایوں میں ٢٥٠ سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کیے ہیں

 

 

http://ansarburney.org/wp-content/uploads/2014/03/award.jpg
http://ansarburney.org/wp-content/uploads/2014/03/award.jpg

 اس بلاگ سے متعلق اپنی قیمتی راۓ ، آراء اور مشوروں کے لئے کیجئے ای میل ارسال اس پتہ پر

djNaeemKhan@msn.com

یا پھر وزٹ کیجئے میرا فین پیج

https://www.facebook.com/djnaeemkhan

RJ Muhammed Naeem

RJ / Broascaster / Voiceover / Dubbing Artist / Writter / Poet / Singer / News Anchor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *